Live Updates

نگراں وزیراعظم اور کابینہ سبکدوش، نوٹیفیکیشن جاری

ہفتہ 18 اگست 2018 14:57

نگراں وزیراعظم اور کابینہ سبکدوش، نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) کابینہ ڈویژن نے نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد نگراں حکومت ختم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا اعظم خان کو وزیر اعظم کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محمد اعظم پی اے ایف سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، اس سے قبل محمد اعظم سیفران میں وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری سہیل عامر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :