Live Updates

عمران خان کی بائیس سالہ جدو جہد رنگ لے آئی ‘ڈاکٹر زرقا تیمور

حکومت میں مخا لفت برائے مخا لفت کی گنجا ئش نہیں پی ٹی آئی ملکی تعمیر تر قی کیلئے کر دار ادا کریگی

ہفتہ 18 اگست 2018 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ عمران خان کی بائیس سالہ جدو جہد آج رنگ لے آئی ، عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گااور کرپٹ مافیا قانون کی گرفت میں ہو گا ۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے خو اتین کے و فد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت میں مخا لفت برائے مخا لفت کی گنجا ئش نہیں پی ٹی آئی ملکی تعمیر تر قی کیلئے نما یا ں کر دار ادا کرے گی، ملک عمران خان کی قیاد ت نہ صر ف تر قی کرے گا بلکہ حقیقی معنو ں میں ایشیا ء کا ٹا ئیگر ثا بت ہو گا انہو ں نے کہاکہ عمران خان کے آنے سے خاندانی سیاست کا سورج غروب ہوگیا ہے،اب ملک صحیح معنوں میں ترقی کرے گا،عمراں خان کی جیت سچ کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوام نے جس بھاری اکثریت کیساتھ پی ٹی آئی کو کامیاب کروایا ہے وہ عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر اور ملک میں تبدیلی کے آغاز کی بنیاد ہے عمران خان کے ویژن کے مطابق صاف ستھری عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے دن رات کام کیا جائیگا کسی کیساتھ کوئی زیادتی،ناانصافی،غنڈہ گردی،بدمعاشی برداشت نہیں کی جائیگی عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :