علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2018 ء کیلئے میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 18 اگست 2018 15:00

اسلام آباد ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2018ء کیلئے میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی ،ْ ایم ایس/ایم فل ،ْ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے ،ْ ایم ایس سی شماریات ،ْ ایم ایس سی پبلک نیوٹریشن اور بی ایس پروگرامز شامل ہیں۔

ان پروگرامزمیں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر2018ء مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان پروگرامزمیں داخلوں کے حصول کے لئے ایڈمیشن ٹیسٹ 15سے 20 اکتوبر کے درمیان منعقدہوں گے۔

ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ31 اکتوبر2018ء کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر معیار کو برقرار رکھنے اور ہونہار طلبہ کو آگے لانے کے لئے داخلوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :