Live Updates

عظیم کامیابی حاصل ہوئی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، شیخ رشید احمد

ہفتہ 18 اگست 2018 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عظیم کامیابی حاصل ہوئی ہے، یہ وزیراعظم عمران خان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں منتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے کارکردگی دکھائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :