Live Updates

پاکستان میں نئی صبح طلوع ہوئی ہے، اس سے ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے، پاکستان کے عوام کے لئے محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں، بھارتی سابق کرکٹر نجوت سنگھ سدھو

ہفتہ 18 اگست 2018 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) بھارت کے سابق کرکٹر نجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی صبح طلوع ہوئی ہے، اس سے ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے، پاکستان کے عوام کے لئے محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں، پڑوسی ممالک کے تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہوں۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں منتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

نجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی جانب سے حلف برداری تقریب میں بھارت سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ وہ حلف برداری کی تقریب میں شرکاء کی توجہ کا خصوصی محور رہے۔ مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے ساتھ خاص طور پر ملے اور غیر رسمی تبادلہ خیال بھی کیا جن میں عمران خان کی شخصیت، پاک بھارت تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل رہی۔ انہوں نے کہا کہ امید میں بڑی طاقت ہوتی ہے اور آج یہی طاقت پیدا ہوئی ہے۔ نجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ سرحد پار سے پاکستان کے عوام کے لئے محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں، پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری، ترقی اور امن کے خواہاں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات