ایس سی او کے 42 سالہ ٹیلی مواصلاتی سفرمیں SCO کے جوانوںنے اپناخون پسینہ شامل کرکے ایس سی او کوجدیدمواصلاتی ادارہ بنادیاہے،لیفٹیننٹ کرنل سید عیاد حسن

ایس سی او کانصب العین پیسہ کمانا نہیں بلکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کوبلاتعطل ٹیلی مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کی خدمت کافریضہ ہے،تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 اگست 2018 15:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن SCO میرپورڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل سید عیاد حسن نے کہاہے کہ ایس سی او کے 42 سالہ ٹیلی مواصلاتی سفرمیں SCO کے جوانوںنے اپناخون پسینہ شامل کرکے ایس سی او کوجدیدمواصلاتی ادارہ بنادیاہے۔ مشکل وقت میں ایس سی او نے دوردرازاور دشوار علاقوں میں مواصلاتی نظام قائم کیا۔

ایس سی او نی3G اور 4G موبائل انٹرنیٹ کاگذشتہ ایک سال سے کامیاب تجربہ کرلیاہے۔ ایس سی او کانصب العین پیسہ کمانا نہیں بلکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کوبلاتعطل ٹیلی مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کی خدمت کافریضہ ہے۔ ایس سی او کوجدیدسہولیات سے لیس ادارہ اور اس کی کارکردگی کومزید چار چاند لگانے کے لیے جواقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس سے براہ راست عوام کوفائدہ ہورہاہے۔

(جاری ہے)

ایس سی اونے 42 سالہ مواصلاتی سفرمیں جس ہمت جرات اور خدمت خلق کے جذبہ کوفروغ دیاگیاہے۔ اس کاسہرا ایس سی او کے اعلیٰ حکام سمیت نچلے طبقہ کے تمام افراد کے سرہے۔ایس سی او کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کاسفرجاری رہے گااوراس ادارہ کوپاکستان کامثالی مواصلاتی ادارہ بنائیں گے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے ایس سی او کے 42 ویں یوم تاسیس کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں نظامت کے فرائض SCO کے نوجوان کیپٹن عدنان شریف نے خوبصورتی کے ساتھ سرانجام دیئے۔

تقریب میں ڈی آئی جی یاسین قریشی، ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری، اسٹیشن ڈائریکٹرریڈیومیرپورمحمدشکیل، ایم ایس ڈاکٹرفاروق احمدنور، انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک ، ایکسین بلڈنگ چوہدری انعام الحق، پاک یوکے ویلفیئرایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ طاہرمحمود، پریس فائونڈیشن کے ممبربورڈ آف گورنر ارشدمحمود بٹ، سینئرصحافی راجہ حبیب اللہ خان، محمدرمضان چغتائی،سجاد بخاری، خالد محمود انجم، عامرشہزاد اعوان، فیصل گلزار سمیت عسکری و سول سوسائٹی اور نوجوان کثیرتعداد میں موجود تھے۔

کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل سید عیاد حسن نے کہاکہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ایس سی او نے ڈویژن میرپور کے اضلاع میرپوربھمبراور کوٹلی میں کئی ڈیجیٹل ایکسچینجزکاقیام، BTS ، انٹرنیٹ کے کنکشنزمیں سوفیصد اضافہ، انٹرنیٹ سروسز میں بہتری، موبائل 3G اور 4G کاکامیاب ٹرائل، ایس کام سپرکارڈ سمیت دیگر جدیدپیکجز شامل کیے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں4G سسٹم کوباقاعدہ شروع کرنے میں ایس سی او کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے ہم نے اپناتمام سسٹم کامیابی کے ساتھ ٹرائل کیاہے۔

4G کے سلسلہ میں حکومتی منظوری کے بعد یہ سسٹم ایک سوئچ کے آن کرنے سے آزاد کشمیر کے تمام علاقوں کے صارفین کو4G انٹرنیٹ سہولت میسر آجائے گی ۔SCO کے اس 42 سالہ سفرکاجائزہ لیاجائے تو ہم نے جہاں بہت سی کامیابیاںسمیٹیں وہیں پرہمارے جوانوں کا خون بھی اس ملک کی ترقی میںشامل ہے۔ ہمارے شہداء نے سروس مہیاکرتے ہوئے اپنی جان نچھاورکیں ہم ان شہداء کے مقروض ہیں۔

ڈائریکٹرجنر ل ایس سی او میجرجنرل علی فرحان اور سیکٹرکمانڈر ایس سی او کرنل محمدمقبول کی خصوصی ہدایات پرآزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کوایس سی او ٹیلی مواصلات کی بہترین سہولیات مہیاکرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ایس سی او کمائی نہیں بلکہ خدمت پریقین رکھتاہے۔ نیلم، کھوئی رٹہ، بھمبرکے دوردراز علاقوں میں دیگرموبائل کمپنیوں کے مقابلہ میں ایس سی او تمام ترسہولیات عوام کومہیاکرنے کے لیے سوفیصد کامیاب ہواہے۔