آزادکشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے ڈپٹی سیکرٹری چوہدری محمدتاج 20 اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائرہوجائیں گے

ہفتہ 18 اگست 2018 15:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء)آزادجموںوکشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے ڈپٹی سیکرٹری چوہدری محمدتاج 20 اگست بروز پیر کو اپنے عہدہ سے ریٹائرہوجائیں گے۔ چوہدری محمدتاج نے تعلیمی بورڈ میرپورمیں 30 سالہ سرکاری سروس کے فرائض سرانجام دیئے۔ وہ بورڈ میں مختلف عہدوں پرفائز رہے ۔ اپنی تعیناتی کے دوران انھوں نے قواعد وضوابط کی نہ صرف خودپاسداری کی بلکہ میرٹ کے قیام کے لیے بورڈ کے قواعد وضوابط کوتعلیمی اداروں میں سوفیصد نافذ کرنے میں بھی کلیدی کرداراداکیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے میرٹ کی عملداری کے سلسلہ میں بورڈ کی طرف سے دی جانے والی جملہ ہدایات پرمن وعن عملدرآمد کروایا۔ یاد رہے کہ چوہدری محمدتاج بورڈ کی سروس شروع کرنے سے پہلے کچھ عرصہ تک وکالت کے شعبہ سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ اس لحاظ سے انھوںنے بورڈ کے قوانین کی عملداری میں معاونت کافریضہ بھی سرانجام دیا۔ان کی تعلیمی بورڈ میں مثالی خدمات کوہرفرد قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔ چوہدری محمدتاج نے کہاکہ ریٹائرمنٹ سروس کاحصہ ہے مجھے بورڈ کی طرف سے جوذمہ داریاں سونپی گئی تھیں میں نے کوشش کی ہے کہ انھیں دیانتداری ایمانداری اور خداکی ذات کوحاضرناظرجان کرپوری کروںاسی وجہ سے میں نے ہمیشہ بورڈ ڈسپلن پرسوفیصد عمل کیاہے۔