Live Updates

حلف برداری کے بعد عمران خان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنا تعارف تبدیل کر لیا

ٹویٹر اکاؤنٹ پر عمران خان نے '' وزیراعظم پاکستان'' لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 15:24

حلف برداری کے بعد عمران خان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنا تعارف تبدیل کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں منتخب وزیراعظم عمران خان نے آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔قومی اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہونے اور تقریب حلف برداری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز اور ووٹرز نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور کہا کہ اب حقیقی تبدیلی آ گئی ہے۔ قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد ایک تبدیلی عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ میں بھی دیکھنے میں آئی۔

عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پہلے جہاں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف تحریر ہوتا تھا وہیں ٹویٹر اکاؤنٹ پر تعارف میں عمران خان نے اب '' پاکستان کا وزیر اعظم'' تحریر کر دیا ہے جسے دیکھ کر ٹویٹر صارفین نے بھی انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں معروف سرچ انجن گوگل پر بھی وزیراعظم پاکستان لکھنے پر عمران خان کی تصویر آ رہی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین شئیرکر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جس دن کا انتظار تھا بالآخر وہ آہی گیا ۔
عمران خان کی بائیو میں تبدیلی دیکھ کر ایک ٹویٹر صارف نے کہاکہ عمران خان نے کافی جلدی ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی بائیو تبدیل کر لی۔
ایک صارف نے حلف برداری کی تقریب میں تاخیر پر تنقید کی اور کہا کہ حلف برداری میں عمران خان وقت پر نہیں پہنچے لیکن انہوں نے اپنی ٹویٹر بائیو میں فوری طور پر ہی تبدیلی کر لی ہے۔

اور ساتھ ہی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہے۔ عمران خان نے رواں ماہ 14اگست کو آخری ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے تُرک صدر سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات