سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کل اپنے گائوں موضع مرغز ضلع صوابی پہنچیں گے

ہفتہ 18 اگست 2018 15:55

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کل اپنے گائوں موضع مرغز ضلع صوابی پہنچیں ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کل اتوار 19 اگست کو اپنے گائوں موضع مرغز ضلع صوابی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن اتوار کی شام آٹھ پانچ بجے صوابی انٹر چینج پر ان کا شاندار استقبال کرینگے اور بعد ازاں ایک بڑے جلوس کی شکل میں اپنے گائوں موضع مرغز لایا جائیگا۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر انور حقداد ، جنرل سیکرٹری میجر(ر) فدا حسین اور سینئر نائب صدر عبدالستا ر نے ایک بیان میں کہا کہ سپیکر صاحب شام چھ بجے گاڑ آڈہ مرغز میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے۔ انہوں نے ضلع بھر کے کارکنوں سے استقبال اور جلسے میں بھر پور شرکت کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :