Live Updates

یو بی جی رہنمائوں کی عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

عمران خان بطور و زیراعظم اپنے پارٹی اپنے منشور کے مطابق ملکی معیشت کو مستحکم بنائیں گے،افتخار ملک،ایس ایم منیر پاکستان میںمثبت تبدیلوں کا سیزن شروع ہوگا،زبیرطفیل،گلزارفیروز،حنیف گوہر،خالدتواب،نوید بخاری،حسیب خان

ہفتہ 18 اگست 2018 15:55

یو بی جی رہنمائوں کی عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بزنس کمیونٹی سے کئے گئے وعدے کے مطابق عمران خان بطور و زیراعظم اپنے پارٹی اپنے منشور کے مطابق ملکی معیشت کو مستحکم بنائیں گے۔

یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک، سیکریٹر ی جنرل زبیرطفیل،مرکزی ترجمان گلزارفیروز،سینیٹر الیاس بلور،سینیٹر عبدالحسیب خان،عبدالسمیع خان،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،خالدتواب،میاں محمدادریس،ریاض الدین شیخ،ڈاکٹر نعمان بٹ،ا نجینئر داروخان،یو بی جی کینیڈا چیپٹر کے چیئرمین نوید بخاری، عبدالرئوف عالم،تنویراحمدشیخ،حنیف گوہر،نقی باڑی،ظفربختاوری،حاجی افضل،نوراحمدخان،ممتازشیخ،زبیرچھایا،شکیل ڈھینگڑا،آصف ترین،زاہد لطیف بٹ،زاہداللہ شنواری، حمیداخترچڈھا،زبیرملک،ناہیدمسعود،رضوانہ شاہد اور دیگر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا 22واں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں موجود ہر پاکستانی ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے، قوم کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ انہوں نے تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا اور اب پاکستان میںمثبت تبدیلوں کا سیزن شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ ملک کی تاجر و صنعت کار برادری توقع کرتی ہے کہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان ملک کی تعمیر وترقی اور معیشت کی بہتری کے لیے وسیع البنیاد پالیسیاں تشکیل دیں گے،ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے مثبت تبدیلیاں لائی جائیں گی اور ایکسپورٹرز کو انکے ریفنڈز فوری ادا کئے جائیں گے تاکہ وہ برآمدات میںاضافے کیلئے دوبارہ اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں مزید کہا ہے کہ اس وقت ملکی معیشت شدید بحران کا شکار ہے ، بالخصوص صنعتی شعبوں کو سنگین مسائل درپیش ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان ایسی معاشی ٹیم تشکیل دیں گے جو ان مسائل کا فوری اور دیر پا حل تلاش کرے گی۔ تاجررہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری نظام اور سیاسی استحکام کا ایک سنگ میل طے ہوا ہے جس پر پوری قوم خدا کا شکر ادا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے عوام اور ملک کی تاجر و صنعت کار برادری کی توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ وہ ان توقعات پر پورا اتریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات