ساہیوال،ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری کو گو لی مار کر شدید زخمی کر کے نقدی لوٹ لی

ہفتہ 18 اگست 2018 15:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) نواحی چک 65/GDیوسف والہ نور شاہ روڈ پر ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری محمدعمرکو گو لی مار کر شدید زخمی کر کے نقدی لوٹ لی زخمی محمد عمر کو سول ہسپتال دا خل کرا دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ لال دین کا بیٹا محمد عمر اپنی مو ٹر سائیکل پر ساہیوال سے اپنے اپنے گھر سے اپنے دوست رفیق کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ را ستہ میں ڈاکوئوں نے گولی مار کر لوٹ لیا ۔

پولیس نور شاہ نے مقدمہ 397,394ت پ درج کر کے درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

دریںا ثناء پولیس غلہ منڈی نے شریف کالونی کے محمد نا صر خان ایک محنت کش کے گھر دا خل ہو کر با اثر بائو خاں خاں وغیرہ پندرہ افراد کو کے فائرنگ کر نے لوٹ مار کر کے اہل خانہ کو ہراساں کر نے اور 18ہزار روپے کی نقدی لوٹنے کا ساڑھے تین ماہ بعد عدالت کے حکم پر مقدمہ 337/H.2,379،452,148اور 149ت پ درج کر لیا ہے ۔لیکن ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا ۔پراونشنل کوآپریٹو بینک ساہیوال کے زونل آفیسر طاہر گیلانی کے گھر آفیسر کالونی میں نقب زنی کی واردات کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں کیا ۔اس واردات میں دو لاکھ روپے کی نقدی،سوا دو لاکھ روپے کے پرائز بانڈ اور 8لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لئے گئے تھے۔