افغانستان کے صوبے غزنی حملے میں ملوث بعض طالبان جنگجووں کی پاکستانی ہسپتالوں میں طبی علاج کی فراہمی سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں ، دفتر خارجہ

ہفتہ 18 اگست 2018 16:12

افغانستان کے صوبے غزنی حملے میں ملوث بعض طالبان جنگجووں کی پاکستانی ..
اسلام آباد ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نے غزنی حملے میں ملوث بعض طالبان جنگجووں کو پاکستانی ہسپتالوں میں طبی علاج کی فراہمی سے متعلق رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے اس سلسلے میں سرکاری سطح پر کوئی معلومات یا شواہد پاکستان کیساتھ شیئر نہیں کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے افغانستان کے صوبے غزنی حملے میں ملوث بعض طالبان جنگجووں کو پاکستانی ہسپتالوں میں طبی علاج کی فراہمی سے متعلق رپورٹس کو سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ افغانستان نے اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ باضابطہ طور پر کوئی معلومات یا شواہد شیئر نہیں کئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دو طرفہ قائم ریگولر چینلز کے زریعے سرکاری سطح پر روابط کی غیر موجودگی میں اس قسم کی رپورٹس پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا اور انہیں صرف بد نیتی پر مبنی پروپیگنڈہ قرار دیا جاسکتا ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین موجودہ تعاون کو نقصان پہنچانا ہے۔