Live Updates

عمران خان ملک کے استحصالی نظام میں انقلابی تبدیلی لائیں گے، نصرت واحد

ْشہباز شریف کی جانب سے ایوان نہ چلنے دینے کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے، رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 18 اگست 2018 16:12

عمران خان ملک کے استحصالی نظام میں انقلابی تبدیلی لائیں گے، نصرت واحد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کی صدر رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو ملک کا 22 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے استحصالی نظام میں انقلابی تبدیلی لائیں گے۔ کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے نیب کو مکمل بااختیار بنایا جائے گا۔

کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ صحت و تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متحدہ قومی ممومنٹ، بی اے پی، ق لیگ، بی این پی، جی ڈی اے، عوامی مسلم لیگ اور جے ڈبلیو پی کے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے وزیر اعظم کے انتخاب میں عمران خان کو ووٹ دینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

نصرت واحد نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے ایوان کو نہ چلنے دینے کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ عوامی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی کیلئے تحریک انصاف اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ دریں اثناء نصرت واحد نے مراد علی شاہ کو سندھ کا وزیر اعلیٰ، پرویز الٰہی کو پنجاب اور قدوس بزنجو کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور محمود خان کو وزیر اعلیٰ کے پی کے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات