ایف بی آر کی مشاورت سے شا ہین ایئر کا ہیڈ آفس کھولا جائے گا،زہیب حسن

ہفتہ 18 اگست 2018 16:12

ایف بی آر کی مشاورت سے شا ہین ایئر کا ہیڈ آفس کھولا جائے گا،زہیب حسن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) شاہین ایئر انٹرنیشنل (SAI) کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ زہبیب حسن نے کہا ہے کہ ایئر لائن کا ہیڈآفس فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی افہام و تفہیم کے ساتھ دوبارہ کھولا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر مارکیٹنگ زہبیب حسن نے ایف بی آر کی جانب سے جمعہ کے روز شاہین ایئر کے ہیڈ آفس کو سیل کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''دوسری قومی پرچم بردار ایئرلائن کا دفتر اس طرح بند کرنا ملک کی ساکھ کے لئے اچھا نہیں ہی.

ہم فی الحال FBR کے ساتھ بات چیت میں ہیں اور امید ہے کہ ہیڈ آفس کچھ دنوں میں دوبارہ کھول دیا جائے گا. ''انہوں نے مزید کہا ''شاین ایئر اس مشکل وقت کے دوران اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑا ہی. ہم ملک کے قانون کی پاسداری کرنے والی آئیر لائین ہیں اور ہم اپنے فرائض اور ذمہ داریاں سے آگاہ ہیں. ہم اس زحمت کے لئے معذرت خواہ ہیں اور اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ جلد دفتر دوبارہ کھول دیا جائے گا ''.