میر عبداللہ لانگو بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ چیئرمین قلات منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، عنایت بابرودیگر کا مشترکہ بیان

ہفتہ 18 اگست 2018 16:13

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی خالق آباد کے ترجمان عنایت بابر,محمدعلی لانگو,ڈاکٹرذوالفقارعلی نیچاری,عارف لانگو,بابوحقدادنیچاری,ضمیرنیچاری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ میر عبداللہ لانگو بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ چیئرمین قلات منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں موصوف کا بلا مقابلہ منتخب ہونا خالق آباد کے لیے اعزاز ہے ہم میر عبداللہ جان لانگو کو بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ چیئرمین منتخب کرانے پر محسن ء خالق آباد میر خالد خان لانگو اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری کے مشکور ہیں کہ انہوں نے میرعبداللہ لانگو کو ڈسٹرکٹ چیئرمین بنایا امید کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین میرعبداللہ جان لانگو خالق آبادوقلات کے بلدیاتی مسائل حل کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑے گا۔