مویشی منڈی نوشکی میں عید قربان کے جانوروں کو بیماریوں سے بچائوکے سلسلے میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا

ہفتہ 18 اگست 2018 16:17

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) ایف اے او کے تعاون سے مویشی منڈی نوشکی میں عید قربان کے جانوروں کو بیماریوں سے بچائو اور بیمار جانوروں کے علا ج کے سلسلے میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا،میڈیکل کیمپ میں جانوروں کو بیماری سے بچائو اور علاج کے لئے ویکسین دئیے گئے اور بیمارجانوروں کے علاج کے لئے انہیں فری ادویات بھی فراہم کئے گئے ،ایف اے او کے تعاون سے محکمہ لائیوسٹاک کے اہلکار بیمار جانوروں کا باقاعدگی سے علاج کررہے ہیں ،اس موقع پر ایف اے او کے ٹیم لیڈر عتیق الرحمان اور لائیوسٹاک کے ویٹرنری آفیسر عبیداللہ شاہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایف اے او گلہ بانی اور زراعت کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے ،گلہ بانی کے فروغ کے لئے مالداروں کے ساتھ باقاعدہ مالی تعاون اور گلہ بانی کے فروغ کے لئے ہرکس کی معاونت کی جارہی ہے تاکہ اس عظیم پیشہ سے منسلک افراد کو مسائل درپیش نہ ہوں اور گلہ بانی جو ہمارے آبادی کے بڑے حصے کے غذائیت کی کمی کو پورا کررہے ہیں انہیں سہولت میسر ہو اور یہ پرانا پیشہ مزید فروغ پائے،عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں میں ایف اے او محکمہ لائیوسٹاک کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے تاکہ مالداروں کو جانوروں میں مختلف بیماریوں کے سلسلے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی منڈی لانے والے جانوروں کو بیماریوں سے بچاو کے لئے باقاعدہ ویکسین دیاجائے جبکہ بیمارجانوروں کا علاج کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات بھی فری مہیا کئے جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایف اے او زراعت اور گلہ بانی کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے تاکہ خوراک میں خودکفیل ہوجائے ،انہوں نے کہاکہ دو روزہ میڈیکل کیمپ میں ہزاروں جانوروں کو ویکسین اور علاج کے لئے ادویات بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :