انٹر نیشنل ہیومینٹرین ڈے پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122کا ہیومینٹرین کو خراج تحسین

ہفتہ 18 اگست 2018 16:28

لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز کاانٹرنیشنل ہیومینٹرین ڈے پر ہیومینٹرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جو حقیقی ہیرو ہیں کیونکہ یہ لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر حادثات ،سانحات اور ہر قسم کی ایمرجنسی میں زندگیاں بچانے کے لیے لوگوں کومدد فراہم کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص کا بلا امتیاز رنگ و نسل یہ حق ہے کہ اس کوعزت دی جائے اور ایمرجنسی میں ہر فرد کو بروقت مدد فراہم کی جائے ۔ہیومنیٹرین ورکردل جمعی اور پیشہ وارانہ صلاحیت کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں جو کہ بہت بڑی نیکی ہے۔ اب تک پنجاب ایمرجنسی سروس 60لاکھ سے زائد لوگوں کو حادثات میں زندگی بچانے کے لیے بروقت ریسکیو سروس فراہم کر چکی ہے اور اس کارکردگی کی وجہ سے پنجاب ایمرجنسی سروس پاکستان میں لیڈنگ ہیومنٹرین سروس ادارہ بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

جامع ایمرجنسی کے نظام کے ساتھ ساتھ ریسکیو1122نے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے ذریعے اب تک 150,000سے زائد ریسکیو سکائوٹس کو یونین کونسل کی سطح پر تربیت فراہم کر چکا ہے تاکہ معاشرے میں سیفٹی کے کلچر کو فروغ دیا جا سکے اور کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میںبحثیت فرسٹ ریسپانڈر یہ ریسکیو سکائوٹس لوگوں کی مدد کر سکیں۔ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے تحت ریسکیو سکائوٹس بننا ، تاکہ صحت مند اور ایمرجنسی سے محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے قابل تحسین جذبہ ہے۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب نے ریسکیورز ، ریسکیو سکائوٹس اور ہیومنیٹرین آرگنائزیشن اور ان کے محنتی ورکر کی انسانیت کے لیے بے لوث خدمت کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ تمام ادارے باہمی تعاون اور اپنی صلاحیتوں کو منظم طریقے سے برئوے کار لائیں تاکہ وسائل کا ضیائع نہ ہو اور اجتماعی حکمت عملی سے انسانیت کی بہتر خدمت کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :