مدینہ الیکٹرک مارکیٹ شاہ عالمی نئے پیاف ممبران کو سر ٹیفیکیٹ دینے کی تقریب پیاف نے ہمیشہ تاجر دوستی کا ثبوت دیا ، عرفان اقبال شیخ، محمد علی میاں

ہفتہ 18 اگست 2018 16:28

مدینہ الیکٹرک مارکیٹ شاہ عالمی نئے پیاف ممبران کو سر ٹیفیکیٹ دینے کی ..
لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) لاہور کے اہم تجارتی مرکز الیکٹرک مارکیٹ شاہ عالمی سے سینکڑوں تاجروں اور کاروباری طبقہ نے پاکستان اندسٹریل اینڈٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ میں بطور ممبر شمولیت اختیار کر لی۔ اس سلسلے کی اہم تقریب پیاف کے زیر اہتمام مدینہ مارکیٹ شاہ عالمی میں منعقد کی گئی ۔ مارکیٹ کی مشہور کاروباری شخصیات حاجی حنیف ،ملک محمد خالد و دیگر نے پیاف قائدین، چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم سابق چیئرمین پیاف محمد علی میاں، فرینڈز آف پیاف کمیٹی کنونیر خامس سعید بٹ لاہور چیمبر اور پیاف کے مجلس عاملہ کے اراکین نعیم حنیف ، فہیم الرحمان میاں محمد نواز اسلم بھٹی ملک ندیم زیشان سہیل و دیگر کا پر تپاک استقبال کیا اور پیاف میں شامل ہونیوالے نئے ممبران کوویلکم کیا گیا اور ظہرانہ دیا گیا، چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے محمد علی میاں حاجی حنیف اور ملک محمد خالد کے ہمراہ پیاف ممبر شپ کارڈزاور نوٹیفیکیشن تقسیم کیے، تقریب میں مدینہ الیکٹرک مارکیٹ شاہ عالمی کے عہدیداران سمیت سینکڑوں تاجران اور کاروباری برادری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ اور محمد علی میاںنے کہا کہ پیاف نے ہمیشہ تاجر دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ چھوٹے بڑے تاجر کا فرق ختم کر دیا ہے ،ہمیشہ تاجر برادری کو عزت دی ہے کاروباری طبقہ کی شرکت پیاف کے ساتھ والہانہ تعلق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ماکیٹ مین تاجران کی فلاح کے لئے کام کئے گئے ہیں اب نئی حکومت کے ساتھ ملکر مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیاف نے بزنس کمیونٹی کے لئے بلا امتیاز کام کیا ہے اور انکے مسائل کو حل کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے، پیا ف کا دائرہ کار وسیع ہوتا جا رہا ہے، آنے والے دنوں میں پیاف اور تاجر برادری کے تعلق کو اور زیادہ مظبوط کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :