Live Updates

وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصویر نے دھوم مچا دی

عمران خان او بشریٰ بی بی کی نئی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 16:01

وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصویر نے دھوم مچا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 وین منتخب وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی نئی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ منظر عام پر آنے والی نئی تصویر حلف برداری کی تقریب کے لیے ایوان صدر روانگی سے پہلے کی ہے۔ عمران خان نے اس تصویر میں کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ بشریٰ بی بی سفید گاؤن میں ملبوس ہیں۔

 
ہمیشہ کی طرح آج بھی بشریٰ بی بی اس تصویر میں مکمل نقاب اوڑھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی یہ تصویر دیکھ کر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بالآخر 22 سال کی ان تھک محنت کے بعد اللہ نے عمران خان کی مدد کی اور وہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ بشریٰ بی بی بھی اپنے نقاب اور لباس کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہی خاتون اول لگ رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی یہ نئی تصویر انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ آج نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنما، ملکی و غیر ملکی مہمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت عمران خان کے قریبی دوست شریک تھے۔

تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک تھے۔ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔
بشریٰ بی بی تقریب حلف برداری میں مرکز نگاہ بنی رہیں، انہوں نے ایوان صدر آمد پر آرمی چیف کی اہلیہ سے مصافحہ بھی کیا جبکہ حلف برداری کے بعد صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔

بشریٰ بی بی نے ایوان صدر روانگی سے قبل ایک تصویر بھی بنوائی جو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
اس تصویر میں بشریٰ بی بی کے ہمراہ ان کی دوست اور عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو دیکھا جا سکتا ہے۔ایوان صدر سے وزیرا عظم عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ اپنی نئی سرکاری رہائشگاہ کے دورے پر گئے جہاں سے بشریٰ بی بی واپس بنی گالہ روانہ ہو گئیں۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کے ہمراہ چار گاڑیوں کو قافلہ تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات