متحدہ مجلس عمل اور بی این پی مینگل کی جانب سے میر یونس عزیز زہری کی نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کو مبارکباد،

آپ صرف ایک پارٹی کے وزیراعلیٰ نہیں بلکہ پورے صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں ہمیں امید ہے کہ آپ جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے،میر یونس عزیز زہری

ہفتہ 18 اگست 2018 16:28

کوئٹہ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے مقابلے میں متحدہ مجلس عمل اور بی این پی مینگل کی جانب سے میر یونس عزیز زہری نے نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ صرف ایک پارٹی کے وزیراعلیٰ نہیں بلکہ پورے صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں ہمیں امید ہے کہ آپ جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے،یہ بات بلوچستان اسمبلی میں نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایوان میں خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے جس میں تعلیم ،صحت اور پانی کے مسائل گھمبیر ہیں جبکہ ان سے بھی بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے جو ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ،انہوں کہا کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرناہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر اچھے کام میں آپ کے ساتھ بھر تعاون کرینگے۔