فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے محکمہ امور حیوانات کی تعاون سے چاغی میںدو روزہ عید مویشی منڈی کا اہتمام

ہفتہ 18 اگست 2018 16:28

چاغی۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے محکمہ امور حیوانات کی تعاون سے چاغی کے علاقے گردی جنگل میں دو روزہ عید مویشی منڈی کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی کی جانب سے پالے گئے مویشی لائے گئے اس موقع پر محکمہ امور حیوانات کے ڈاکٹرز نے منڈی کے بیمار جانوروں کو ادویات بھی دیں،ایف اے او چاغی کے ٹیم لیڈر آفتاب بلوچ اور محکمہ امور حیوانات چاغی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید احمد نے مویشی منڈی کا تفصیلی دورہ کرکے صحت مند اور خوبصورت مویشی پالنے والے مقامی مالداروں کو انعامات سے نوازا. ایف اے او کے ٹیم لیڈر آفتاب بلوچ کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی چاغی میں عید مویشی منڈی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایف اے او کی تعاون سے جانور پالنے والے کمیونٹی کے مالداروں نے اپنے صحت مند مویشی فروخت کرنے کے لیے لائی. ان کا کہنا تھا کہ عید مویشی منڈی کے قیام کا مقصد چاغی میں مالداری کے شعبے کو فروغ دے کر نت نئے طریقوں سے اس شعبے سے فائدہ حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :