آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین (سی بی ای)کے سب ڈویژن ڈیرہ مرادجمالی کے انتخابات ،چاندپینل کے امیدوارمیاں عبدالستارہاشمی41ووٹ لیکرسب ڈویژنل چیئرمین اورنادرعلی شیخ 40ووٹ لیکرسب ڈویژنل سیکریٹری منتخب ہوگئے

ہفتہ 18 اگست 2018 16:28

ڈیرہ مراد جمالی۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین (سی بی ای)کے سب ڈویژن ڈیرہ مرادجمالی کے ہونے والے انتخابات میں چاندپینل کے امیدوارمیاں عبدالستارہاشمی41ووٹ لیکرسب ڈویژنل چیئرمین اورنادرعلی شیخ 40ووٹ لیکرسب ڈویژنل سیکریٹری منتخب ہوگئے منتخب ہونے کی خوشی میں چاندپینل کے حماتیوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پررقص کرکے عہدیداروں پرپھول نچھاورکئے اورہارپہناکر مبارکباد پیش کی آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین (سی بی ای)کے سب ڈویژن ڈیرہ مرادجمالی کے ہونے والے انتخابات پریذائنڈنگ آفیسرعبدالشکوربلوچ،اوراسسٹنٹ پریذائنڈنگ آفیسرجمیل احمدکی نگرانی میں کیسکوآفس ڈیرہ مرادجمالی میں منعقدہوئے ٹوٹل 71ووٹ میں اپنے ووٹ کاسٹ کرکے اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا اورمحنت کشوں نے بھرپوراندازمیں تنظیم کے انتخابات میں حصہ لیکر اپنے امیداروں کو ووٹ دیئے پریذائنڈنگ آفیسرعبدالشکورکے جاری کردہ نتائج کے مطابق چاندپینل کے امیدوارمیاں عبدالستارہاشمی، 41ووٹ لیکرسب ڈویژنل چیئرمین اورنادرعلی شیخ 40ووٹ لیکرسیکریٹری منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل پھول پینل چیئرمین کے امیدوارنویدمرادرخشانی 35ووٹ اورسیکریٹری 31ووٹ حاصل کئے کامیابی کی خوشی میں کیسکوآفس میں چاندپینل کے حمایتوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کرکے بھرپورخوشی کا اظہار کیا نومنتخب چیئرمین میاں عبدالستار ہاشمی اور سیکرٹری نادر علی شیخ نے تمام مزدوروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر ہم پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کامیابی دلائی ہے ان کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور محنت کشوں کے ساتھ ظلم وذیادتی ہرگزبرداشت نہیں ہونے دیں گے قائد مزدور حاجی رمضان اچکزئی کی قیادت میں محنت کشوں کی یہ تنظیم منظم ومتحد ہے ہم سب مزدور بھائی بھائی ہیں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا کیوں کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجحات میں شامل ہیں۔