Live Updates

حلف برداری تقریب میں عمران خان کا قریبی دوست عون چوہدری کی عدم شرکت

عمران پارٹی معاملات پر عون سے ناراض ،وزیر اعظم ہائوس سے دور رہنے کی بھی ہدایت

ہفتہ 18 اگست 2018 16:44

حلف برداری تقریب میں عمران خان کا قریبی دوست عون چوہدری کی عدم شرکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی معاملات پر اختلافات کے پیش نظر عون چودھری کو تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا گیا اور انہیں وزیر اعظم ہاؤس سے بھی دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز عمران خان کی حلف برداری کے موقع پر جہاں پارٹی کے تمام اراکین اور دوست سب موجود تھے وہاں وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چودھری تقریب سے غائب نظر آئے ۔ وزیر اعظم عمران خان پارٹی معاملات پر عون چودھری سے نالاں ہیں ۔ پارٹی کے دوسرے اراکین کو عون چودھری کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں جن سے عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کی بنا پر عون چودھری کو فی الحال وزیر اعظم ہاؤس سے دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :