Live Updates

سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بنی گالہ اندر جانے سے روکنے پر نعیم الحق شدید برہم

بے وقوفو! مجھے نہیں جانتے ،خان صاحب کو لینے آیا ہوں،میجر عمر کون ہے کیا مذاق ہے،راستہ کھولو،پی ٹی آئی رہنما کی اہلکاروں کیساتھ تکرار

ہفتہ 18 اگست 2018 16:44

سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بنی گالہ اندر جانے سے روکنے پر نعیم الحق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کو بنی گالا میں داخلے سے روک دیا گیا پر وہ شدید برہم ہوگئے اور سیکورٹی گارڈ کو کھری کھری سنادیں۔عمران خان کی تقریب حلف برداری سے قبل نعیم الحق شیروانی میں زیب تن ہو کر بنی گالا پہنچے لیکن وہ اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب سیکورٹی نے انہیں مین گیٹ پر روک لیا اور اندر جانے کی اجازت نہ دی۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے سیکورٹی سے استفسار کیا کہ کس کی جانب سے روکا گیا ہے جس پر سیکیورٹی گارڈ نے جواب دیا کہ خان صاحب کے چیف آف اسٹاف میجر عمر نے منع کیا ہے۔ اس پر نعیم الحق شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بولے کہ کون میجر عمر، وہ تو خود میرے انڈر کام کرتا ہے، کمال کرتے ہو ، کیا تم لوگ مجھے نہیں جانتے ، بے وقوفی کی باتیں کررہے ہو، کھولو دروازہ، چھوڑو میجر عمر کو، مذاق لگا رکھا ہے، میں خان صاحب کو لینے آیا ہوں۔بے وقوف انسان۔یہ الفاظ کہتے ہوئے ساتھ ہی گاڑی میں بیٹھ گئے ۔بعد ازاں عمران خان کی اجازت کے بعد انہیں بنی گالہ اندر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات