Live Updates

شوبز خبریں*

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شوبز اسٹار ز کی شرکت آج نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، جس پر وہ بیحد خوش ہیں ،جاوید شیخ

ہفتہ 18 اگست 2018 16:44

شوبز خبریں*
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان کے 22 وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سیاسی، اسپورٹس اور دیگر سماجی شخصیات کے ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔تقریب حلف برداری میں گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق، معروف اداکار جاوید شیخ اور اداکارہ ثنائ جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کیاس موقع پر جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ 'آج نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، جس پر وہ بیحد خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

گلوکار ابرار الحق نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں تمام پاکستانیوں کو تبدیلی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ہی گانے کے بول لکھے، ’سر اٹھا کے دیس میں چلنے کا موسم آگیا، آؤ کے اب ایک ہوجانے کا موسم آگیا‘۔ تقریب حلف برداری میں اداکارہ ثنائ جاوید بھی دکھائی دیں، جو پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے ساتھ براجمان تھیں۔اس موقع پر انہوں نے بھی ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات