Live Updates

نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی وزارت عظمٰی کا نوٹیفیکیشن جاری

ہفتہ 18 اگست 2018 16:48

نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی وزارت عظمٰی کا نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آؒباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی کابینہ ڈویژن نے بھی وزارت عظمٰی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز عمران خان کا وزارت عظمٰی کا حلف لیتے ہی کابینہ ڈویژن کی جانب سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے جس میں عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے الیکشن میں 176 ووٹ حاصل کئے تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات