فیصل آباد،سرگودھا روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل سوار بھائی ‘بہن کوٹکر‘بھائی زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے چل بسا

ہفتہ 18 اگست 2018 16:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) سرگودھا روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل سوار بھائی ‘بہن کوٹکر‘بھائی زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے چل بسا‘شدید زخمی بہن کوہسپتال میں طبی امداد جاری ہے ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ تین ج ب رام دیوالی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے چنیوٹ محلہ رشید آباد کے رہائشی محمد آصف ولد نذیر اور اسکی بہن فاطمہ کوٹکر مار دی جسکے باعث موٹر سائیکل سے گر کر نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا خاتون کی ہسپتال میں طبی امداد جاری ہے پولیس نے فرار ہونیوالے ڈمپر ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :