فیصل آباد،فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ہفتہ 18 اگست 2018 16:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ‘پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی آن لائن کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ 186ر ب کے رہائشی طارق محمود ولد بشیراحمد نے گھریلو جھگڑے پر بائیس سالہ بیٹی زینب کوفائر مار کر ابدی نیند سلا دیا پولیس کے مطابق باپ کو مقتولہ کے کردار پر شک تھا علاوہ ازیں تھانہ بلوچنی کے علاقہ 149ر ب کی رہائشی پنتالیس سالہ شہناز بی بی زوجہ ارشد اپنی مویشیوں کی حویلی سے واپس گھر جارہی تھی کہ اسکے بھانجے شاہد اوربھتیجے اکرم نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی ‘پولیس ذرائع کے مطابق رشتے داروں کے ہاتھوں قتل ہونیوالی خاتون کے کردار پر شبہ تھا ملزمان نے گرفتاری دیدی ‘تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 205ر ب موہل والا کے رہائشی پچیس سالہ شہزاد کو مقدمہ قتل میں گواہی دینے پر مخالفین نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا الائیڈ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا‘پولیس نے قتل کے مقدمات کے اندراج کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے