Live Updates

لاہور کی مارکیٹوں ،بازاروں میں عمران کی حمایت میں خیر سگالی کے بینرز آویزاں

ہفتہ 18 اگست 2018 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہی صوبائی دارالحکومت لاہور کی تمام مارکیٹوں، کاروباری مراکز اور بازاروں میں عمران خان کی حمایت میں خیر سگالی کے بینرز اور آویزاں کر دیئے گئے ہیں، آن لائن کے ایک سروے کے مطابق شہر کی مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں نے بھی عمران خان کو مبارکباد دینے کے بینرز اور فلیکس آویزاں کر دیئے ہیں جو کل تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گیت گایا کرتے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات