Live Updates

سب کو ساتھ لیکر چلوں گا،نامزد وزیراعلیٰ پنجاب

عمران کا ٹاسک پورا کروں گا،کام نہ کر سکا تو گھر جانا پسند کروں گا، عثمان بزدار

ہفتہ 18 اگست 2018 16:59

سب کو ساتھ لیکر چلوں گا،نامزد وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار عثمان بزدار خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام تھوڑا سا انتظار کریں ان سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے، گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے لئے بطور نامزد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیا گیا مشن اور ٹاسک مکمل کریں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ صوبے کے لئے کام نہ کر سکے تو وہ آئندہ الیکشن نہیں لڑیں گے اور گھر جانا پسند کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات