Live Updates

مہیش بھٹ کی عمران خان کو اقبال کا شعر پڑھ کر مبارکباد

ہفتہ 18 اگست 2018 17:06

مہیش بھٹ کی عمران خان کو اقبال کا شعر پڑھ کر مبارکباد
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے پر علامہ اقبال کا مشہور شعر پڑھ کر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

مہیش بھٹ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر عمران خان کیلئے پیغام جاری کرتے شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر لکھا’’کھول آنکھ، زمیں دیکھ ،فضا دیکھ، فلک دیکھ ،ْمشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ‘‘ انہوں نے لکھا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے ان کے ملک کا سنہری دور شروع ہو گیا ہے اور عمران اس دور کی عکاسی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات