ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے عابد باکسر کی درخواست پر تمام کیسز کی انکوائری تبدیل کر دی

سابق انسپکٹر کے کیسز کی تفتیش ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹائون بلال ظفر کے حوالے کر دی گئی ‘ ذرائع

ہفتہ 18 اگست 2018 17:06

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے عابد باکسر کی درخواست پر تمام کیسز کی انکوائری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) ڈی آئی جی انوسٹی گیشن خرم علی شاہ نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے تمام کیسز کی انکوائری تبدیل کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عابد باکسر نے اپنے کیسز کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن خرم علی شاہ کو انکوائری تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کے کیسز کی تفتیش ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹائون بلال ظفر کے حوالے کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :