Live Updates

عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ‘سپریم کورٹ بار کی مبارکباد

ہفتہ 18 اگست 2018 17:06

عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ‘سپریم کورٹ بار کی مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان کومبارک باد پیش کی ہے ۔ قائمقام صدر قمر الزمان قریشی نے کہا کہ امید ہے عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے، انکی جانب سے احتساب کا بے لاگ اعلان خوش آئند ہے،درست فیصلے ملک کو منزل کی طرف لیکر جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات