کیریبین پریمیئر لیگ، کیرن پولارڈ کی دھواں دار سنچری، سینٹ لوشیا سٹارز کی متواتر 14 شکستوں بعد پہلی کامیابی، پولارڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 18 اگست 2018 17:09

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) کیرن پولارڈ کی دھواں دار سنچری کی بدولت سینٹ لوشیا سٹارز نے کیریبین پریمیئر لیگ میں متواتر 14 شکستوں کے بعد پہلی کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، یہ سی پی ایل تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے، پولارڈ 104 اور آندرے فلیچر 80 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا سکی، ڈیوائن سمتھ کی 58 رنز کی اننگز ٹیم کے کام نہ آ سکی، پولارڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

سی پی ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے دسویں میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 226 رنز بنائے، پولارڈ اور فلیچر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی، پولارڈ نے شاندار سنچری سکور کی اور 6 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، فلیچر 80 رنز بنا کر دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، وہاب ریاض نے 3 اور ریفر نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 188 رنز تک محدود رہی، ڈیوائن سمتھ کے سوا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، سمتھ کی 58 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئی، سٹیون سمتھ 28 پورن 23 اور ہاشم آملہ 14 رنز بنا سکے،میکائے نے 3 اور قیاس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :