آئرلینڈ کا افغانستان کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان، ڈیوڈ ڈیلانی پہلی مرتبہ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب

ہفتہ 18 اگست 2018 17:09

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) آئرلینڈ نے آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا، نوجوان فاسٹ بائولر ڈیوڈ ڈیلانی پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، فاسٹ بائولر بائیڈ رینکن کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے سکواڈ میں کپتان ولیم پورٹرفیلڈ، اینڈی بلبرائن، پیٹر چیس، ڈیوڈ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، اینڈی میکبرائن، ٹم مورتگ، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، بائیڈ رینکن، جیمز شینن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ اور گیری ولسن شامل ہیں جبکہ اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ کپتان گیری ولسن، اینڈی بلبرائن، پیٹر چیس، ڈیوڈ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، جوش لٹل، اینڈی میکبرائن، کیون اوبرائن، ولیم پورٹرفیلڈ، بائیڈ رینکن، جیمز شینن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ اور سٹورٹ تھامسن پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :