بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے دوران سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری ارکان اسمبلی کی توجہ کا مرکز بنے رہے

نواب ثناء اللہ زہری نے میر جام کمال عالیانی کو قائد ایوان کا ووٹ دیا

ہفتہ 18 اگست 2018 17:12

بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے دوران سابق وزیراعلیٰ نواب ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے دوران سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری ارکان اسمبلی کی توجہ کا مرکز بنے رہے نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر میر جام کمال عالیانی کو قائد ایوان کا ووٹ دیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے رکن صوبائی اسمبلی کا حلف لیا جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع ہوا تو حکومت میں شامل اراکین اسمبلی نے نواب ثناء اللہ زہری سے خصوصی طور پر میر جام کمال کی حمایت میں حق رائے دہی استعمال کر نے کی گزارش کی جبکہ اپوزیشن اراکین بھی انہیں میر یونس عزیز زہری کی حمایت کر نے کے لیے قائل کرتے رہے تاہم نواب ثناء اللہ زہری نے آخر کار لابی(ای) میں جاکر میر جام کمال کی حمایت میں ووٹ دیا،اس موقع پر ارکا ن اسمبلی نواب ثنا ء اللہ زہری سے خوش گوار موڈ میں محو گفتگو رہے ۔