کراچی،لیز ختم ہونے کے باوجود نجی کمپنی کا الہ دین پارک پر غیر قانونی قبضہ برقرار

کے ایم سی نے معروف بزنس مین کی نجی کمپنی کو 45 ایکڑ زمین 25 سال کیلئے الاٹ کی جو اس کا اختیار نہیں تھا لیز 2017میں ختم ہوچکی ہے، نجی کمپنی نے پارک کی 75 فیصد زمین پر غیر قانونی طریقے سے کمرشل تعمیرات شروع کر رکھی ہیں

ہفتہ 18 اگست 2018 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے چیف سیکرٹری سے کہا ہے کہ الہ دین پارک کی لیز ختم ہوگئی لیکن نجی کمپنی کا غیر قانونی قبضہ ختم نہیں ہوا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے ایم سی نے معروف بزنس مین کی نجی کمپنی کو الہ دین پارک کی 45 ایکڑ زمین 25 سال کے لیے الاٹ کی جو اس کا اختیار ہی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

الہ دین پارک 1992 میں نجی کمپنی کو الاٹ ہوا اور 2017 میں اس کی لیز بھی ختم ہوگئی لیکن قبضہ ختم نہیں ہوا اور اب کے ایم سی نے نجی کمپنی کو الہ دین پارک میں 5 فیصد زمین پر کمرشل سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

نجی کمپنی نے اس وقت الہ دین پارک کی 65 سے 75 فیصد زمین پر غیر قانونی طریقے سے کمرشل تعمیرات شروع کررکھی ہیں۔ الہ دین پارک کی نجی کمپنی نے غیر قانونی طریقے سے زمین کمرشل مقاصد کے لیے خود ہی نجی کمپنیوں کو غیر قانونی طریقے سے 99 سال کی لیز پر الاٹ کی ہے اس لیے کے ایم سی اور نجی کمپنی کے خلاف کارروائی کی منظوری دی جائے۔

متعلقہ عنوان :