Live Updates

پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عثمان بزدار اونچائی سے خوفزدہ ، دلچسپ ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 17:04

پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ روز پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے عثمان بزدار کو اُمیدوار نامزد کیا۔ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے عثمان بزدار اور حمزہ شہباز شریف کے مابین مقابلہ ہو گا۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر عثمان بزدار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ عثمان بزدار کسی چئیرلفٹ پر سوار ہیں اور ان کے ساتھ موجود شخص ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔

اس ویڈیو میں عثمان بزدار کافی خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں اور بار بار اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو مخاطب کر کے التجا کر رہےہیں کہ ایسے نہ کرو، میں تمہاری منت کر رہا ہوں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 سوشل میڈیا صارفین نے عثمان بزدار کی اس ویڈیو کو دیکھ کر مزاحیہ تبصرے کیے اور کہا کہ عثمان بزدار کی اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اونچائی سے کس قدر خوفزدہ ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین نے کہا کہ یہ ویڈیو عثمان بزدار کی سادگی کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ کس طرح اونچائی سے گھبرا کر اپنے ساتھ موجود شخص کی منت کر رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ روز پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے عثمان بزدار کو اُمیدوار نامزد کیا، عثمان بزدار کی نامزدگی پر عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے عثمان بزدار کے پسماندہ علاقہ سے تعلق اور ان کے گھریلو حالات پر بات کی اور کہاکہ ان کا تعلق ایک غریب علاقے سے ہے، اور وہ خود غربت دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عثمان بزدار کو اسی لیے وزیر اعلٰی پنجاب نامزد کیا ہے کیونکہ ان کا تعلق ایک پسماندہ علاقہ سے ہے اور وہ بہتر جانتے ہیں کہ پسماندہ علاقہ میں ترقی کیسے ہو گی اور وہاں عوام کی فلاح کے لیے کیا کیا کام کیے جانے چاہئیں ۔ سردار عثمان پاکستان کے وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر میں بجلی نہیں ہے۔ انشاء اللہ ہماری نچلے طبقے کو اٹھانے سے متعلق جو ویژن ہے اس ویژن کو پورا کرنے میں عثمان بزدار جو کہ ایک ایماندار انسان ہیں، اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات