18رکنی سی ڈی اے فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

ہفتہ 18 اگست 2018 17:47

18رکنی سی ڈی اے فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے 18رکنی سی ڈی اے فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا ہے، سی ڈی اے کے سپورٹس آفیسر چوہدری شہزاد احمد نے بتایاکہ سید مدثر شاہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سہیل محمود کو نائب کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، محمد نعمان، شمنون مسیح، اسد شمیم، محمد آصف، محمد ریاض، محمد عرفان، جواد علی، وصی للہ، حکیم اللہ، سلمان بٹ،بلال، مشتاق احمد، محمد ارشد، مظہر حسین اور ذوالقرنین شامل ہیں جبکہ غلام حسین ٹیم کے ہمراہ منیجر اور رانا سلطان محمود کوچ ہونگے، ملک ناظم اسسٹنٹ منیجر اور وحید احمد گرائونڈ مین کے فرائض انجام دیں گے، چوہدری شہزاد نے بتایاکہ جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے اور کوچ رانا سلطان محمود کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی بھی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں، انہوں نیکہا کہ جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد کے دو مختلف گرائونڈوں میں جاری ہے جن میں ٹی اینڈ ٹی اور روور گرائونڈ جی نائن شامل ہیں اور سی ڈی اے کلب ٹورنامنٹ میں اپنے میچز کا آغاز عید کے بعد کرے گی، انہوں نیکہا کہ سی ڈی اے کلب کو اسلام آباد کی چیمپیئن ہونے کے ساتھ ساتھ قومی لیگ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :