سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، سیمونا ہالپ، پیٹرا کویٹووا، سبالینکا اور برٹنز نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 18 اگست 2018 17:59

سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، سیمونا ہالپ، پیٹرا کویٹووا، سبالینکا اور برٹنز ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) سیمونا ہالپ، پیٹرا کویٹووا، سبالینکا اور کیکی برٹنز نے پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سٹار رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوکرینی کھلاڑی ٹی سورینکو کو 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے جرمن کھلاڑی ایلیز مرٹنز کو شکست فاش سے دوچار کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ہالینڈ کی کیکی برٹنز بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے یوکرین کی ایلینا سویتولینا کو زیر کیا، سبالینکا نے میڈیسن کیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :