مکارووا اور ہراڈیکا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ 18 اگست 2018 17:59

مکارووا اور ہراڈیکا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ایکا مکارووا اور لوسی ہراڈیکا نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں روسی کھلاڑی ایکا مکارووا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوسی ہراڈیکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹالین کھلاڑی ٹیمیا ببوس اور ان کی فرانس کی جوڑی دار کرسٹینا کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-5 اور 10-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :