سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں مجلس پاکستان ریاض کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

تقریب کی صدارت مجلس پاکستان ریاض کے صدر رانا عبد الروف نے کی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 18 اگست 2018 17:46

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں مجلس پاکستان ریاض ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،ریاض،سعودیہ) تقریب کی صدارت مجلس پاکستان ریاض کے صدر رانا عبد الروف نے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا جس کی سعادت رانا عبد الرحمن نے حاصل کی محمد اصغر چشتی نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی میزبانی کے فرائض رانا عمر فاروق نےسر انجام دیئے حماد قریشی اور یحی حماد نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا چوہدری محمد رفیق نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ پاک کشمیر کو جلد از جلد آزادی نصیب فرمائے۔

ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے نظم پیش کی انجینئر محمد خالد عمر نے پانی کا بحران اور نئے ڈیم پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان کو پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے آج سے عملی اقدامات شروع کرنے چاہئے ہم سب کو اس مسئلے کے حل کے لئے آواز بلند کرنا ہو گی یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

وقار نسیم وامق نے جشن آزادی کے حوالے سے نظم پیش کی معیض افضل نے ملی نغمہ پیش کر کے حال میں سما باندھ دیا پاکستان کی کامیابیوں کے حوالے سے انجینئر میاں عبد الحامد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داری کو قبول کرنا ہو گا وطن عزیز کی ترقی کے لئے ہمیں آپس میں اتحاد قائم کرنا ہو گا پاکستان کی فوج دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے ہمیں اپنی پاک فوج پہ فخر ہے صدر تقریب رانا عبد الروف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ہم سب کی پہچان ہے ہم سب کو آپس میں اتحاد و اتفاق کو قائم رکھنا ہوگا ہمارے بڑوں نے پاکستان کو حاصل کرنے کے لئے ہر طرح کی قربانی پیش کی ہمیں ان قربانیوں کی لاج رکھنا ہو گی اس موقع پر ہم کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے مولانا ہمایوں محسود نے اختتامی دعا فرمائی تقریب میں ریاض کی تمام سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔