Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے پر بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے

ہفتہ 18 اگست 2018 18:04

وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے پر بھارت میں نوجوت ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے پر بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ہفتہ کو اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب میں عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٴْٹھا لیا اس تقریب میں شرکت کیلئے ان کے قریبی دوست اور معروف بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی خصوصی طور پر بھارت سے آئے تھے۔

(جاری ہے)

نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان میں کافی پذیرائی ملی اور تقریب حلف برداری میں بھی انہیں مہمان کی حیثیت سے خصوصی اہمیت دی گئی اور اگلی صف میں بٹھایا گیا جہاں اٴْن کے ایک طرف آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان موجود تھے۔قبل ازیں آرمی چیف قمر باجوہ نے نینوجوت سنگھ سدھو کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور اس دوران آرمی چیف قمرجاوید باجوہ اور بھارتی اسٹار کرکٹر کے درمیان خوشگوار کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کو ملنے والی پذیرائی سے نالاں بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا اور اپنے ہی کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا اور سدھو کے پتلے بھی جلائے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات