رینجرز کی کلفٹن میں کارروائی ،اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

نواب شاہ میں آپریشن کے دوران 23 مقامات سے پانی کے غیر قانونی کنکشن ، موگے اور نکوں کو ہٹایا گیا

ہفتہ 18 اگست 2018 18:30

رینجرز کی کلفٹن میں کارروائی ،اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم باسط علی کو گرفتار کیا ، جو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث ہے ۔ دوسری کارروائی میں پاکستان رینجرز سندھ نے اندرون سندھ نواب شاہ کے علاقے میں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز ، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آب پاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 23 مقامات سے پانی کے غیر قانونی کنکشن ، موگے اور نکوں کو ہٹایا گیا ۔ علاقے میں سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے بااثر پانی چوروں نے غیر قانونی موگھے لگا کر کاشت کاروں کا پانی روک رکھا تھا ۔ دوران آپریشن موگھے اور رکاوٹیں ہٹا کر کاشت کاروں کے لیے پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ۔ علاقے کے کاشت کاروں نے محکمہ آب پاشی ، رینجرز اور پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔