بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آڑ میں فراد کرنے والے 2افراد پکڑ ے گئے ،علاقہ مکینوں نے تشد د کرکے پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 18 اگست 2018 18:39

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آڑ میں فراد کرنے والے 2افراد پکڑ ے گئے ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آڑ میںغریب خواتین سے ہزاروں روپیوں بٹورنے والے دو افراد کو یونین کمیٹی 5 کے علاقہ مکینوں نے پکڑ کر ان کی خوب دھلائی کی جن کے قبضے سے غریب خواتین کے قومی شناختی کارڈ، ہزاروں روپے نقد رقم اور جعلی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارم بھی برآمد کیے گئے جبکہ اطلاع پر حد کے رحمت پور تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر دونوں افراد کو تھانے میں لاکپ کردیا جن کی شناخت قمبر شہدادکوٹ ضلع کی تحصیل میروخان کے گاؤں مبارک کلہوڑو اور علی گوہر چانڈیو کے رہائشی اللہ ورایو اور محمد بخش چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں افراد کی جانب سے غریب خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے دلوانے کا جھانسہ دے کر کئی خواتین سے قومی شناختی کارڈ اور پیسے وصول کررہے تھے جن سے ان کی شناخت پوچھی جس پر انہوں نے خود کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا عملہ بتایا جس کی تصدیق کی تاہم وہ جعلی ثابت ہوئے جس پر انہیں پکڑ کر ان کی دہلائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک معاملے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :