ْایشین گیمز مینز فٹ بال، پاکستانی ٹیم آخری گروپ میچ میں کل) نیپال کے آمنے سامنے ہو گی

ہفتہ 18 اگست 2018 18:52

ْایشین گیمز مینز فٹ بال، پاکستانی ٹیم آخری گروپ میچ میں کل) نیپال کے ..
جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز فٹ بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے اور آخری گروپ میچ میں (کل) اتوار کو نیپال کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کو ابتدائی دونوں میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، پہلے میچ میں پاکستان کو ویتنام اور دوسرے میچ میں جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ گرین شرٹس تیسرے میچ میں آج اتوار کو نیپال کے خلاف اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی۔

متعلقہ عنوان :