پشاور پولیس نے آئس جیسے خطرناک نشے کے خلاف خصوصی مہم کا اغاز کردیا

ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان ،بھاری مقدار میں آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء بھی برآمدکر کے چالیس سے زائدسے آئس فروشوں کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 18 اگست 2018 18:54

پشاور پولیس نے آئس جیسے خطرناک نشے کے خلاف خصوصی مہم کا اغاز کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پشاور پولیس نے آئس جیسے خطرناک نشے کے خلاف مہم کا اغاز کردیا۔ضلع بھر میںمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان ،بھاری مقدار میں آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء بھی برآمدکر کے چالیس سے زائدسے آئس فروشوں کو گرفتارکرلیا ہے۔پولیس لائن پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی اپریشن کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس نے آئس جیسے تباہ کن نشے کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں ائس فروشوں کے خلاف کاروائی میں چالیس سے زائدموت کے سوداگروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ائس سمیت دیگر نشہ اور اشیاء برامد کرلی گئی ہیں ۔ایس ایس پی اپریشن کا کہنا تھا کہ ائس نشے کا استعمال تعلیمی اداروں میں بڑھتا جا رہا ہے جس کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔آئس نشے کے خلاف کے مناسب قانون نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان رہا ہوجاتے ہیں۔حکومت جلداس بارے قانون سازی کرے۔ایس ایس پی آپریشن نے ضلع سے ائس نشے کے خاتمے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل بھی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :