صوابی بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

ہفتہ 18 اگست 2018 18:54

صوابی بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) صوابی بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جبکہ ہاکی اورفٹ بال کے مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکے زیر اہتمام 14اگست کی مناسبت سے صوابی میں جاری سپورٹس فیسٹول میں جاری ٹیبل ٹینس کے فائنل میچ میںحمزہ نے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔انہوںنے ہدایت امین کو شکست دیدی۔بیڈمنٹن کے مقابلے جواد نے یوسف زی کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔آخر میں ڈی ایس اوصوابی طارق محمد نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :