Live Updates

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے سنیئر نائب کی عمر ان خان کو پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکبا د

ہفتہ 18 اگست 2018 19:04

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے سنیئر نائب کی عمر ان خان کو پاکستان کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی ناصر نے عمر ان خان کو پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر دلی طور پر مبارکبا د پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پہلی تقر یر جس میں انہوں نے ہر صورت احتساب کے عمل کو جا ری و ساری رکھنے کا عزم ظاہرکیاتھا کو تا جر برادری اور عوام الناس نے بھی بہت سراہا ہے ۔

انہوں نے اُمید ظا ہر کی ہے کہ ان کی غیر معمولی با صلا حیت قیا دت پاکستان کو معا شی بحران سے نکال کر کھڑا کر دے گی اور بر سو ں سے در پیش معا شی اور فاران پا لیسی چیلنج سے بر د آزما ہو جا ئے گی، اس سلسلہ میں ایف پی سی سی آئی کا پاکستان کی معیشت کی بہتر ی کیلئے مکمل تعا ون جا ری رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :