وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ کی شدید مذمت

ہفتہ 18 اگست 2018 19:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے، بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ سے ایک شخص شہید دو بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج گذشتہ دو روز سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کر رہی ہے اورپاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

قاروق حیدر نے کہا کہ بزدل ہندوستانی فوج نہتے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کررہی ہے، شہری آبادی پر فائرنگ دہشت گردی ہے، مقبوضہ وادی میں آزادی کی تحریک نے ہندوستانی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی افواج کی جانب سے مقامی آبادی پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے،پاک فوج نے کبھی مقامی آبادی کو نشانہ نہیں بنایا دوسری طرف کے لوگ بھی اسے اپنی فوج سمجھتے ہیں۔لیپہ ویلی میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد دوکانات مکانات کو نقصان پہنچا۔